فیس بک نے نئی اپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے جو صارفین کے تجربے کو بہتر بنائیں گی۔
نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میٹا نے فیس بک کے صارفین کے لیے نئی اپ ڈیٹس کا اعلان کیا ہے جو اس کے استعمال کو آسان اور دلچسپ بنائیں گی۔ ان اپ ڈیٹس کا مقصد فیس بک فیڈ کو بہتر بنانا ہے تاکہ صارفین دلچسپ مواد کو آسانی سے دریافت، تخلیق اور شیئر کر سکیں۔
میٹا کو احساس ہوا ہے کہ صارفین کے لیے اضافی فیچرز بعض اوقات پیچیدہ ہو جاتے ہیں، اسی لیے فیس بک فیڈ کو سادہ بنایا جا رہا ہے۔ نئی تبدیلیوں میں تصاویر کے لیے اسٹینڈرڈ گرڈ، فل اسکرین ویو، اور ڈبل کلک یا ٹیپ کرکے لائیک کرنا شامل ہیں۔
فیس بک سرچ رزلٹس کو بھی بہتر گرڈ لے آؤٹ میں پیش کیا جائے گا تاکہ تمام اقسام کے مواد کی حمایت کی جا سکے۔ کمپنی نئے فل اسکرین ویور کی بھی جانچ کر رہی ہے جو تصاویر اور ویڈیوز کو تلاش کے دوران ڈھونڈنے میں مددگار ہوگا۔
صارفین اب فیس بک پوسٹ یا ریل پر فیڈ بیک دے سکیں گے، جس سے متعلقہ مواد کو زیادہ یا کم دکھایا جا سکے گا۔ یہ فیچر آنے والے ہفتوں میں دستیاب ہوگا اور صارفین کو فیس بک الگورتھم پر کچھ کنٹرول حاصل ہوگا۔
فیس بک کے ٹیب بار میں ریلز، فرینڈز، مارکیٹ پلیس، اور پروفائل جیسے زیادہ استعمال ہونے والے فیچرز کو فرنٹ اور سینٹر کا حصہ بنایا جائے گا تاکہ ان تک رسائی تیز ہو سکے۔ کمپنی نے مینیو کے ڈیزائن کو بھی ریفریش کرنے کا وعدہ کیا ہے۔















