فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی پاکستان کا نہیں، ہندوستان کا وطیرہ ہے اور ہم دشمن کو للکار کر مارتے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفینس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے قومی علماء مشائخ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاستِ طیبہ اور ریاستِ پاکستان کا ایک گہرا تعلق ہے اور دفاعی معاہدہ تاریخی اہمیت کا حامل ہے۔
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو محافظینِ حرمین کا شرف عطا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس قوم نے علم اور قلم کو چھوڑا، وہاں انتشار اور فساد نے جگہ لی۔ عزت اور طاقت تقسیم سے نہیں بلکہ محنت اور علم سے حاصل ہوتی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ دہشتگردی پاکستان کا نہیں بلکہ ہندوستان کا وطیرہ ہے۔ ہم دشمن کو چھپ کر نہیں بلکہ للکار کر مارتے ہیں۔ اسلامی ریاست میں جہاد کا حکم صرف ریاست دے سکتی ہے۔ علماء کو قوم کو متحد رکھنے اور وسعت نظر پیدا کرنے پر زور دیا۔















