بھارت کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میں ریکارڈ فتح

بھارت نے جنوبی افریقا کو پہلے ٹی ٹوئنٹی میں 74 رنز پر آؤٹ کر کے ریکارڈ فتح حاصل کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ممبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت نے ہوم سیریز کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو صرف 74 رنز پر آؤٹ کر کے پانچ میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔ یہ جنوبی افریقا کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں کم ترین اسکور ہے۔

منگل کو کھیلے گئے میچ میں جنوبی افریقا کی ٹیم 12.3 اوورز میں 74 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ اس سے قبل جنوبی افریقا کا کم ترین اسکور 87 تھا، جو انہوں نے 2022 میں بھارت کے خلاف بنایا تھا۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 6 وکٹوں کے نقصان پر 175 رنز بنائے۔

آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا نے 28 گیندوں پر ناقابلِ شکست 59 رنز کی شاندار کارکردگی دکھائی۔ بھارت کی جانب سے جسپریت بمرا، ارشدیپ سنگھ اور اکشر پٹیل نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ بمرا نے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں اپنے 100 وکٹیں مکمل کیں۔

دوسرا میچ جمعرات کو چندی گڑھ کے مہاراجہ یداوندرا سنگھ کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں