گوگل نے گوگل فوٹوز میں ویڈیو ایڈیٹنگ کے نئے فیچرز اپ ڈیٹ جاری

گوگل فوٹوز نے ویڈیو ایڈیٹنگ کو آسان بنانے کے لیے نیا فیچر جاری کیا، جو پری سیٹ ٹیمپلیٹس اور بیک گراؤنڈ میوزک جیسی خصوصیات فراہم کرتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل فوٹوز نے ویڈیو ایڈیٹنگ کو مزید آسان بنانے کے لیے ایک تازہ اپ ڈیٹ جاری کر دی ہے، جس سے صارفین کو ویڈیو کلپس یا تصاویر کو الگ ایڈیٹر ایپ میں بھیجنے کی ضرورت نہیں رہی۔ اب صارفین گوگل فوٹوز میں ہی چند لمحوں میں "ہائی لائٹ ویڈیو” تیار کر سکتے ہیں۔

نئے ایڈیٹر میں پری سیٹ ٹیمپلیٹس، بیک گراؤنڈ میوزک، ٹیکسٹ اوورلیز اور ملٹی کلپ ٹائم لائن جیسی خصوصیات شامل کی گئی ہیں۔ یہ خصوصیات پہلے صرف کمپیوٹر پر دستیاب تھیں۔

صارفین اب تصاویر اور ویڈیوز منتخب کر کے ٹیمپلیٹ کا انتخاب کر سکتے ہیں، اور گوگل فوٹوز خود بخود کلپس، میوزک اور ٹیکسٹ کو ہم آہنگ کر کے پروفیشنل ویڈیو تیار کر دے گا۔ یہ فیچر اینڈرائیڈ اور آئی او ایس دونوں صارفین کے لیے دستیاب ہے۔

یہ اپ ڈیٹ خاص طور پر ان صارفین کے لیے فائدہ مند ہے جو سوشل میڈیا پر اپنی ویڈیوز پوسٹ کرنا یا یادگار لمحات کو فلمی انداز میں محفوظ کرنا چاہتے ہیں۔ گوگل فوٹوز کی نئی صلاحیت اسے جامع اور آسان ویڈیو ایڈیٹنگ ٹول بناتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں