عمران خان کے پاؤں میں موہکا نکل آیا، ڈاکٹروں نے دوا تجویز کی ہے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان کے دائیں پاؤں کے تلوے میں موہکا نکل آیا، جس کے بعد ڈاکٹروں نے ان کے لیے دوا تجویز کی ہے۔
پمز کی پانچ رکنی طبی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں عمران خان کا معائنہ کیا۔ جیل ذرائع کے مطابق، پمز ہسپتال کے ایسوسی ایٹ پروفیسر جنرل فزیشن ڈاکٹر علی عارف، ایسوسی ایٹ پروفیسر جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ، اسسٹنٹ پروفیسر پتھالوجی ڈاکٹر سمن وقار، سینئر رجسٹرار ڈرمٹالوجی ڈاکٹر مبشر مشتاق ڈاہا اور لیب ٹیکنیشن نعمان اقبال نے بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کیا۔
ڈاکٹروں نے بتایا کہ عمران خان کے پاؤں کی جلد ایکسرسائز کی وجہ سے سخت ہوگئی ہے، جس سے موہکا بن گیا اور انہیں درد ہو رہا ہے۔
جیل ذرائع کے مطابق، عمران خان کی صحت اچھی ہے اور وہ معمول کے مطابق کھانا کھا رہے ہیں۔















