پنجاب میں بسنت کی مشروط اجازت، نئے قواعد کا اعلان

پنجاب حکومت نے بسنت کے تہوار کی مشروط اجازت دی ہے، قواعد کی خلاف ورزی پر سخت سزائیں مقرر کی گئی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب حکومت نے بسنت منانے کی مشروط اجازت دی ہے۔ یہ تہوار فروری کی 6، 7 اور 8 تاریخ کو منایا جائے گا۔ بسنت کے دوران تمام قواعد و ضوابط کی پابندی لازم ہوگی اور پتنگوں و ڈور کے لیے خصوصی کیو آر کوڈ جاری کیے جائیں گے۔

پنجاب حکومت کے مطابق بسنت کے موقع پر فائرنگ اور ہلڑ بازی پر پابندی ہوگی۔ اس سے قبل گورنر پنجاب سلیم حیدر کے دستخط سے مشروط اجازت کا آرڈیننس جاری کیا گیا تھا، جس کے تحت بسنت کے لیے شرائط مقرر کی گئی ہیں۔ خلاف ورزی کی صورت میں قید اور جرمانے کی سزائیں دی جائیں گی۔

آرڈیننس کے مطابق 2001 میں پنجاب میں پتنگ بازی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ 25 سال بعد دوبارہ اجازت دی گئی ہے، مگر 18 سال سے کم عمر بچوں کو پتنگ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔ خلاف ورزی کی صورت میں والد یا سرپرست ذمہ دار ہوگا۔

آرڈیننس میں صرف دھاگے کی ڈور سے پتنگ بازی کی اجازت ہوگی، جبکہ دھاتی یا تیز دھار مانجھے کے استعمال پر سخت سزائیں، بشمول 3 سے 5 سال قید اور 20 لاکھ روپے جرمانہ مقرر کیا گیا ہے۔ ہر موٹرسائیکل کو حفاظتی تدابیر کے مطابق چلایا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں