سندھی ہ کلچر ڈے کے موقع پر کراچی میں ہنگامہ آرائی، فاروق ستار کا الزام

فاروق ستار نے الزام عائد کیا کہ سندھی کلچر ڈے کے موقع پر کراچی میں ہنگامہ آرائی اور تشدد کے واقعات پیش آئے، جس پر حکومت سندھ نے کوئی ردعمل نہیں دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا کہ 7 دسمبر کو سندھی کلچر ڈے کے نام پر کراچی کی شاہراؤں پر ریاست کے اندر ریاست قائم کی گئی۔

فاروق ستار نے پریس کانفرنس میں کہا کہ کلچر ڈے کے موقع پر کراچی میں ہنگامہ آرائی، بلوہ اور تشدد کے واقعات پیش آئے۔ سرکاری و نجی املاک کو نقصان پہنچا، اور اسلحہ لہرا کر دکھایا گیا۔

انہوں نے کہا کہ سندھی کلچر ڈے کے دن ریاستی قانون کو پامال کیا گیا اور ملک دشمنی کا مظاہرہ ہوا۔ پولیس کے ساتھ تصادم میں کئی افراد زخمی ہوئے اور مقدمے میں دہشت گردی و اقدام قتل کی دفعات شامل کی گئیں۔

فاروق ستار نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے واقعے پر کوئی ردعمل نہیں دیا۔ انہوں نے عدالتوں پر بھی تنقید کی کہ گرفتار ملزمان کو رہا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ریلی کے شرکاء نے گورنر سندھ کے خلاف نازیبا زبان استعمال کی اور گورنر ہاؤس پہنچ کر انہیں تنقید کا نشانہ بنایا۔ فاروق ستار نے سندھ ہائیکورٹ سے سوموٹو نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں