2025 میں عالمی قرض 3 لاکھ 46 ہزار ارب ڈالر تک پہنچ گیا

عالمی قرض 2025 کے ابتدائی 9 ماہ میں 26 ہزار ارب ڈالر بڑھ کر 3 لاکھ 46 ہزار ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انسٹیٹوٹ آف انٹرنیشنل فنانس کے مطابق عالمی قرضوں میں اضافے کی نئی لہر دیکھی جا رہی ہے، جس کے تحت 2025 کے ابتدائی 9 ماہ میں دنیا کے قرض میں 26 ہزار ارب ڈالر کا اضافہ ہوا۔

رپورٹ کے مطابق، دنیا کا مجموعی قرض اب 3 لاکھ 46 ہزار ارب ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جبکہ غیر مالیاتی کارپوریٹس کے قرض کی مالیت 1 لاکھ ارب ڈالر کے قریب ہو رہی ہے۔

انسٹیٹوٹ کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت اور صاف توانائی کی بڑھتی ہوئی مانگ قرضوں کے بہاؤ کو بڑھا رہی ہے، جو عالمی مارکیٹ میں آئندہ برسوں میں تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق، دنیا کا گھریلو قرض 4 ہزار ارب ڈالر بڑھ کر 64 ہزار ارب ڈالر ہو چکا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں