2025 کی فہرست میں سعودی ایئر لائنز کا عملہ دنیا کا بہترین قرار، مسافروں کی رائے کی بنیاد پر۔
ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) 2025 میں مسافروں کی رائے کی بنیاد پر سعودی ایئر لائنز (Saudia) کے کیبن کریو کو دنیا کا بہترین عملہ قرار دیا گیا ہے۔ اس فہرست میں دیگر چار ایئر لائنز بھی شامل ہیں جن میں سنگاپور ایئرلائنز، قطر ایئر ویز، ورجن اٹلانٹک، اور ایئر نیوزی لینڈ شامل ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعودی ایئر لائن کا عملہ پرواز کے دوران پرسکون اور شائستہ انداز میں مسافروں کو بہترین خدمات فراہم کرتا ہے۔ مسافر طویل اور مختصر دونوں پروازوں میں یکساں اعلیٰ معیار کی سروس پر مطمئن نظر آئے۔
سنگاپور ایئرلائنز اور قطر ایئر ویز نے اپنی مستحکم اور منظم کیبن سروس کے لیے پذیرائی حاصل کی، جبکہ ورجن اٹلانٹک اور ایئر نیوزی لینڈ کے عملے کو دوستانہ اور خوشگوار ماحول فراہم کرنے پر سراہا گیا۔
رپورٹ کے مطابق یہ ایئر لائنز نہ صرف سفری تجربے کو آرام دہ بناتی ہیں بلکہ مسافروں کو محفوظ اور خوشگوار سفر کی ضمانت بھی دیتی ہیں۔












