شاہ محمود قریشی کی طبیعت بحال، دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا

شاہ محمود قریشی کو صحت یابی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر کے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل بھیج دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو اسپتال سے ڈسچارج کر کے دوبارہ کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔

وکیل رانا مدثر کے مطابق شاہ محمود قریشی پتے کی سرجری کے لیے پی کے ایل آئی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں سے انہیں صحت یابی کے بعد ڈسچارج کیا گیا ہے۔

شاہ محمود قریشی کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن کی رپورٹس پندرہ روز میں متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی 9 مئی کے مقدمات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں