راولپنڈی،الیکٹرک بس کے کنڈکٹر پر غیر قانونی کرایہ وصولی کا مقدمہ درج

راولپنڈی میں الیکٹرک بس کنڈکٹر کے خلاف غیر قانونی کرایہ وصولی پر مقدمہ درج، ٹکٹ یا رسید جاری نہ کرنے کا الزام۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الیکٹرک بس میں مسافروں سے غیر قانونی طور پر کرایہ وصول کرنے والے کنڈکٹر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔ مقدمہ تھانہ سٹی میں موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 کے تحت درج کیا گیا۔

کنڈکٹر حیدر علی پر الزام ہے کہ وہ مسافروں سے نقد رقم بطور کرایہ وصول کر رہا تھا اور انہیں کوئی ٹکٹ یا رسید بھی جاری نہیں کر رہا تھا۔

حیدر علی کے خلاف الزامات میں شامل ہے کہ ٹکٹ یا رسید جاری نہ کر کے انہوں نے جرم کا ارتکاب کیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں