یوٹیوبر سہراب برکت کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈمنظور

اسلام آباد کی عدالت میں یوٹیوبر سہراب برکت کے جسمانی ریمانڈ کا فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) یوٹیوبر سہراب برکت کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں جوڈیشل مجسٹریٹ عباس شاہ کے سامنے پیش کیا گیا۔ این سی آئی اے نے سہراب برکت کے 30 دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی، جس پر عدالت نے یوٹیوبر سہراب برکت کا 5 روزہ جسمانی ریمانڈمنظور کر لیا

وکیل صفائی بیرسٹر سعد رسول نے کہا کہ سہراب برکت کے خلاف بے بنیاد کیس بنایا گیا ہے اور جو دفعات لگائی گئی ہیں وہ درست نہیں ہیں۔ یہ کیس ان ٹویٹس پر مبنی ہے جو 10 ماہ قبل کی گئی تھیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مہ رنگ بلوچ کے حوالے سے کی گئی ٹویٹ میں نوبل انعام کی بات خود ماہ رنگ بلوچ نے کی تھی۔

پراسکیوشن نے عدالت کے سامنے یہ دلیل دی کہ وہ سہراب برکت کے ٹویٹر اکاؤنٹس ریکور کرنا چاہتے ہیں اور ان کا وائس میچنگ ٹیسٹ کرنا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ سہراب برکت نے اڈیالہ جیل میں پانی میں کرنٹ کے حوالے سے بات کی تھی اور ماہ رنگ بلوچ کے بارے میں بات چیت کی تھی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سن کر فیصلہ سنایا۔

دیگر متعلقہ خبریں