پاکستان کی معیشت میں بہتری، ایشیائی ترقیاتی بینک کی رپورٹ جاری

اے ڈی بی کی رپورٹ میں پاکستان کی جی ڈی پی گروتھ میں اضافہ، بڑی صنعتوں کی پیداوار میں تیزی اور کاروباری ماحول سازگار قرار دیا گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معیشت کی رپورٹ جاری کی ہے۔ رپورٹ میں جی ڈی پی گروتھ 2025 کے لیے 2.7 فیصد سے بڑھا کر 3.0 فیصد کر دی گئی ہے، جبکہ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی میں گروتھ ریٹ 5.7 فیصد رہا۔

رپورٹ کے مطابق بڑی صنعتوں کی پیداوار میں تیزی آئی ہے اور رواں مالی سال میں بھی مضبوط بہتری کی توقع کی جا رہی ہے۔ 2025-26 کی گروتھ میں بھی بہتری کا امکان ہے اور کاروباری ماحول کو سازگار قرار دیا گیا ہے، جون 2025 کے سیلاب کے باوجود معاشی رفتار برقرار رہی۔

اے ڈی بی کی رپورٹ کے مطابق پرائیویٹ سیکٹر کے کریڈٹ اور کھپت میں اضافے نے گروتھ کو بڑھایا ہے، سرمایہ کاری اور انڈسٹری میں ریکوری سے ترقی کا رجحان جاری ہے۔ تاہم بیرونی طلب کمزور ہے اور تجارت میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں