کراچی میں کیمروں کے باوجود گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں غیر محفوظ

کراچی میں نگرانی کے کیمروں کے باوجود گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری کی وارداتیں جاری ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں سیف سٹی کیمرے اور دیگر نگرانی کے کیمروں کی تنصیب کے باوجود شہریوں کی گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چھننے اور چوری ہونے کی وارداتیں جاری ہیں۔ رواں برس نومبر تک شہر میں 1955 گاڑیاں اور 41 ہزار 324 موٹر سائیکلیں چھینی اور چوری کی جا چکی ہیں۔

شہر کے مختلف مقامات پر گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں چوری ہونے کی سی سی ٹی وی فوٹیجز بھی سامنے آئی ہیں، جن میں لیاقت آباد، بلوچ کالونی اور پی آئی بی کالونی کی وارداتیں شامل ہیں۔ ملزمان نہایت آسانی سے گاڑیاں اور موٹر سائیکلیں لے کر فرار ہو جاتے ہیں۔

اس کے باوجود کہ شہر میں 40 ہزار سے زائد جدید کیمرے لگائے گئے ہیں اور سکیورٹی نیٹ ورک کو مضبوط کیا گیا ہے، وارداتیں کم نہیں ہوئیں۔

دیگر متعلقہ خبریں