بلوچستان میں جرگے نے چوری کے الزام پر 8 افراد کو دہکتے انگاروں پرچلوا دیا

موسیٰ خیل میں جرگے نے چوری کے شبے میں 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلایا، ضلعی انتظامیہ نے نوٹس لے لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

موسیٰ خیل: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان کے ضلع موسیٰ خیل میں چوری کے شبے میں ایک جرگے نے 8 افراد کو دہکتے انگاروں پر چلوا دیا۔

ضلعی انتظامیہ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے جرگے میں شامل 7 افراد کو مقدمے میں نامزد کیا ہے۔

پولیس نے ایک جرگہ ممبر کو گرفتار کرلیا ہے جبکہ دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

یہ واقعہ بلوچستان کے قبائلی نظام کے تحت روایتی انصاف کے طریقوں پر سوالات اٹھاتا ہے، جہاں جرگے اکثر معاملات کا فیصلہ کرتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں