ٹیرف میرا پسندیدہ لفظ، اس سے امریکہ میں اربوں ڈالر آ ئے۔امریکی صدر

صدر ٹرمپ نے کہا کہ ٹیرف سے امریکہ میں اربوں ڈالر آ رہے ہیں اور کسانوں کو 12 ارب ڈالر کی امداد دی گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پنسلوانیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پنسلوانیا میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ٹیرف ان کا پسندیدہ لفظ بن چکا ہے کیونکہ اس سے امریکہ میں اربوں ڈالر آ رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ حکومت نے انہی رقوم سے امریکی کسانوں کو 12 ارب ڈالر کی امداد فراہم کی ہے۔ تقریب میں انہوں نے معاشی ترقی، سرمایہ کاری، بیرونی پالیسی اور بارڈر سیکیورٹی پر بھی گفتگو کی۔

ٹرمپ نے کہا کہ انرجی کمپنی پنسلوانیا میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جو امریکی معیشت کے لیے خوش آئند ہے۔ مزید برآں، سعودی عرب، قطر اور یو اے ای نے امریکہ میں 4 ٹریلین ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے بتایا کہ تیل کی قیمت دو ڈالر فی گیلن سے نیچے آچکی ہے جبکہ محنت کش طبقے کی آمدنی دوگنی ہو چکی ہے۔ انہوں نے سابق صدر بائیڈن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کی حکومت ورکنگ کلاس کی دشمن تھی۔

انہوں نے بارڈر سیکیورٹی پر زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکی تاریخ میں پہلی بار ریورس مائیگریشن ہو رہی ہے۔ عالمی امن کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت دنیا میں امن کے لیے سرگرم ہے اور انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کروائی۔

دیگر متعلقہ خبریں