متحدہ عرب امارات میں جمعہ کی نماز کے یکساں اوقات مقرر

یو اے ای میں جمعہ کی نماز کا نیا نظام 2 جنوری 2026 سے نافذ ہوگا، تمام مساجد میں ایک وقت پر نماز ادا کی جائے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ابو ظبی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متحدہ عرب امارات نے جمعہ کی نماز کے اوقات میں اہم تبدیلی کا اعلان کیا ہے، جس کے تحت ملک بھر کی تمام مساجد میں جمعہ کی نماز ایک ہی وقت میں ادا کی جائے گی۔

یہ نیا نظام 2 جنوری 2026 سے نافذ العمل ہوگا، جس کے تحت جمعہ کا خطبہ اور نماز دوپہر 12 بج کر 45 منٹ پر تمام مساجد میں بیک وقت ادا کی جائے گی۔

جنرل اتھارٹی آف اسلامک افیئرز، اوقاف و زکوٰۃ نے اس تبدیلی کا اعلان کیا ہے جس کا مقصد پورے امارات میں نماز جمعہ کے وقت کو یکساں بنانا ہے۔

اتھارٹی نے شہریوں پر زور دیا ہے کہ وہ قبل از وقت مساجد پہنچیں تاکہ خطبہ اور نماز بروقت ادا کی جا سکے۔

یہ نظام نئے سال 2026 کے آغاز سے تمام امارات میں یکساں طور پر نافذ ہوگا۔

دیگر متعلقہ خبریں