اسرائیل نے غزہ کیلئے اردن سرحد کھولنے کا اعلان کیا

اسرائیل نے غزہ کیلئے اردن سرحد کھولنے کا اعلان کیا، حماس کی جانب سے جنگ بندی پر عملدرآمد کے مطالبے کے ساتھ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

یروشلم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیل نے اردن کے ساتھ ایلینبی کراسنگ کو غزہ کے امدادی سامان اور تجارتی اشیا کی آمد و رفت کے لیے دوبارہ کھولنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ کراسنگ 23 ستمبر سے بند تھی اور آج سے دوبارہ کھولی جا رہی ہے۔ اسرائیلی سکیورٹی حکام کے مطابق، کراسنگ کھلنے کے بعد ڈرائیورز اور کارگو ٹرکس کی سخت اسکریننگ کی جائے گی اور اس حوالے سے خصوصی سکیورٹی فورس بھی تعینات کر دی گئی ہے۔

فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزیاں جاری رہیں تو جنگ بندی دوسرے مرحلے میں نہیں جا سکتی۔ حماس نے معاہدے پر مکمل عمل کرانے کے لیے ثالث کاروں سے اسرائیل پر دباؤ ڈالنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

10 اکتوبر کے معاہدے کے باوجود غزہ میں اسرائیلی فوج کے حملوں سے اب تک 370 سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہیں۔ اسرائیلی وزیردفاع کی جانب سے غزہ میں کارروائیاں جاری رکھنے کی ہٹ دھرمی برقرار ہے۔

اسرائیلی حکومت کو بجٹ کی ووٹنگ کے لیے پارلیمنٹ میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا، جہاں نیتن یاہو حکومت کو مختلف چیلنجز درپیش ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں