یوٹیوبر رجب بٹ اور ندیم نانی اسلام آباد پہنچ گئے

رجب بٹ اور ندیم نانی والا اسلام آباد پہنچ گئے، کل ہائیکورٹ میں پیشی متوقع۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سوشل میڈیا انفلوئنسرز رجب بٹ اور ندیم نانی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اسلام آباد ایئرپورٹ لینڈ کرتے ہی ان کی تصاویر بھی منظر عام پر آ گئی ہیں۔

رجب بٹ اور ندیم نانی والا کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش ہوں گے۔ عدالت نے گیمبلنگ ایپ اور سائبر کرائم سے متعلق مقدمات میں ان کی حفاظتی ضمانت بدھ تک منظور کر رکھی ہے۔

جسٹس راجہ انعام امین منہاس نے یوٹیوبرز کی حفاظتی ضمانت سے متعلق احکامات جاری کیے تھے تاکہ وہ قانونی کارروائی کا سامنا کر سکیں۔

دیگر متعلقہ خبریں