ترکی کی عدالت نے سوشل میڈیا لائیکس کو طلاق کی وجہ قرار دیتے ہوئے شوہر کو زرتلافی ادا کرنے کا حکم دیا۔
انقرہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ترکی کی ایک عدالت نے فیصلہ دیا ہے کہ سوشل میڈیا پر دوسری خواتین کی تصاویر کو لائیک کرنا طلاق کی کارروائی میں ثبوت کے طور پر استعمال ہو سکتا ہے۔
ترکی کی Court of Cassation نے یہ فیصلہ کیا کہ قیصری شہر کے ایک شخص نے مسلسل دوسری خواتین کی تصاویر کو لائیک کرکے ازدواجی اعتماد کو نقصان پہنچایا۔ اس مقدمے میں شوہر اور بیوی دونوں نے طلاق کے لیے درخواست دائر کی تھی۔
عدالت نے شوہر کو زیادہ ذمہ دار قرار دیتے ہوئے اسے بیوی کو زرتلافی ادا کرنے کا حکم دیا۔ شوہر کے لائیکس کو عدالتی فیصلے میں ثبوت کے طور پر پیش کیا گیا۔
شوہر کی اپیل کے باوجود ایپلیٹ سپریم کورٹ نے اس فیصلے کو برقرار رکھا اور کہا کہ ایسی حرکات سے اعتماد ختم ہوتا ہے۔












