امریکی صدر ٹرمپ نے یوکرین پر انتخابات نہ کرانے کا الزام لگایا اور کہا کہ روس بہتر مذاکراتی پوزیشن میں ہے۔
واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یوکرین کو انتخابات کرانے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ روس بہتر مذاکراتی پوزیشن میں ہے اور یوکرین انتخابات نہ کرانے کے لیے جنگ کو استعمال کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی کو حالیہ امن منصوبے کا سنجیدگی سے جائزہ لینا چاہیے۔ امریکی صدر نے مزید کہا کہ یوکرین جنگ کو انتخابات نہ کرانے کے جواز کے طور پر استعمال کر رہا ہے، جبکہ یوکرینی عوام کو اپنا مستقبل چننے کا حق حاصل ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ یوکرین نے امریکی صدر جو بائیڈن سے 350 ارب ڈالر لینے تھے، مگر جنگ کے باعث ملک کا 25 فیصد حصہ غائب ہو چکا ہے۔
امریکی صدر نے یورپ کی صورتحال پر بھی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یورپ سیاسی طور پر درست رہنے کی کوشش میں خود کو کمزور کر رہا ہے اور اگر حالات اسی طرح جاری رہے تو کئی یورپی ممالک کی سلامتی خطرے میں پڑ سکتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ روس یوکرین تنازع کے حل کے لیے انتخابات اور مذاکرات ضروری ہیں۔












