علیمہ خان نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات نہ ہونے پر احتجاج و دھرنے کی دھمکی دی ہے۔
راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) علیمہ خان نے گورکھپور ناکے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے تمام رکاوٹیں عبور کر چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر انہیں گرفتار کرنا ہے تو کر لیں، لیکن وہ قانونی راستہ اختیار کر رہی ہیں جبکہ غیر قانونی کاموں پر پابندی عائد نہیں کی جاتی۔
علیمہ خان نے کہا کہ انہیں اڈیالہ جیل میں ڈاکٹر لانے کی اجازت نہیں دی جاتی، وہاں سرکاری ڈاکٹر ہی بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ کرتے ہیں اور مخصوص رپورٹس جاری کی جاتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میاں نواز شریف کو اڈیالہ جیل میں 24 گھنٹے اپنا ڈاکٹر ساتھ رکھنے کی اجازت تھی۔
علیمہ خان نے کہا کہ اگر انہیں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت نہ ملی تو وہ احتجاج کریں گی اور دھرنا بھی دیں گی۔















