جکارتہ میں بیٹری پھٹنے سے آگ لگنے کے باعث 20 افراد ہلاک ہوگئے۔
جکارتہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں ایک عمارت میں بیٹری پھٹنے کے باعث آگ لگنے سے 20 افراد جاں بحق ہوگئے۔ آگ پہلی منزل پر لگی اور تیزی سے باقی منزلوں کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کے وقت کچھ ملازمین دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے جبکہ دیگر دفتر سے نکل چکے تھے۔ مرنے والوں میں 5 مرد اور 15 خواتین شامل ہیں۔
حکام نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے عمارت میں ممکنہ طور پر موجود دیگر افراد کی تلاش شروع کر دی ہے۔
یہ واقعہ انڈونیشیا میں دو سال قبل نیکل پروسیسنگ پلانٹ میں لگنے والی آگ کے بعد سب سے بڑا حادثہ ہے، جس میں 12 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔













