خیبر پختونخوا حکومت سرکاری بھرتیاں ایٹا کے ذریعے کرے گی، تمام دفاتر کو تعاون کی ہدایت
پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبر پختونخوا حکومت نے سرکاری اداروں میں بھرتیوں کا طریقہ کار تبدیل کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ اب تمام اسامیوں پر بھرتی ایجوکیشن ٹیسٹنگ اینڈ ایویلو ایشن اتھارٹی (ایٹا) کے ذریعے کی جائے گی۔
محکمہ لائیو اسٹاک، فشریز و کوآپریٹو خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پہلے سے جاری بھرتیوں کو بھی فوری طور پر ایٹا سے منسلک کیا جائے۔ اگر کسی صورت ایٹا کے بغیر بھرتی کی ضرورت پیش آئے تو متعلقہ سیکریٹری کی خصوصی اجازت لازمی ہوگی۔
تمام دفاتر کو ہدایت کی گئی ہے کہ بھرتیوں کے اشتہارات، ٹیسٹ شیڈول اور نتائج کے سلسلے میں ایٹا کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے۔ مزید یہ کہ تمام اداروں کو سات دن کے اندر نئی ہدایات پر عمل درآمد کی تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا گیا ہے۔















