اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 15 فروری کو ہوں گے، شیڈول جاری۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) الیکشن کمیشن نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پولنگ 15 فروری کو ہوگی۔ پولنگ کا عمل صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک جاری رہے گا۔
ریٹرننگ آفیسرز کاغذات نامزدگی کے لیے پبلک نوٹس 19 دسمبر کو جاری کریں گے اور کاغذات نامزدگی 22 دسمبر سے 27 دسمبر تک جمع کروائے جا سکیں گے۔
کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 30 دسمبر سے 3 جنوری 2026 تک ہوگی۔ اپیلیں 5 جنوری سے 8 جنوری تک دائر کی جا سکتی ہیں جبکہ ٹربیونلز ان اپیلوں کو 9 سے 13 جنوری تک نمٹائیں گے۔
کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 15 جنوری 2026 مقرر کی گئی ہے اور امیدواروں کی حتمی فہرست 16 جنوری کو جاری کی جائے گی جبکہ انتخابی نشان بھی اسی دن الاٹ کیے جائیں گے۔
پولنگ کے بعد 16 فروری سے 19 فروری تک نتائج مرتب کیے جائیں گے۔















