ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں پولیس بدعنوان ترین شعبہ

ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے سروے میں پولیس کو بدعنوان ترین شعبہ قرار دیا گیا، ٹینڈر اور پروکیورمنٹ اور عدلیہ کا بھی ذکر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل کے جاری کردہ سالانہ سروے میں پولیس کو پاکستان کا بدعنوان ترین سرکاری شعبہ قرار دیا گیا ہے، اس کے بعد ٹینڈر اور پروکیورمنٹ، اور عدلیہ کا نمبر آتا ہے۔

سروے میں چار ہزار افراد کی رائے لی گئی، جن میں سے 24 فیصد نے پولیس کو بدعنوان ترین شعبہ قرار دیا۔ پنجاب میں بدعنوانی کا تاثر سب سے زیادہ 34 فیصد، بلوچستان میں 22 فیصد، سندھ میں 21 فیصد اور خیبر پختونخوا میں 20 فیصد تھا۔

ٹینڈر اور پروکیورمنٹ شعبہ 16 فیصد رائے دہندگان کے مطابق بدعنوان ہے، جبکہ عدلیہ کو 14 فیصد نے بدعنوان قرار دیا۔ سندھ میں 46 فیصد افراد نے رشوت کے بارے میں شکایت کی، جبکہ پنجاب میں یہ شرح 39 فیصد اور خیبر پختونخوا میں 20 فیصد رہی۔

سروے کے مطابق 77 فیصد نے حکومت کی اینٹی کرپشن کوششوں سے عدم اطمینان ظاہر کیا، جبکہ 78 فیصد نے اینٹی کرپشن اداروں کی جوابدہی پر زور دیا۔

صحت کے شعبے میں بھی بدعنوانی کی نشاندہی کی گئی، جہاں 67 فیصد افراد نے اس کے لوگوں کی زندگیوں پر بڑے اثرات ہونے کا ذکر کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں