نومبر میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر 3.18 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، امریکہ سے ترسیلات میں کمی جبکہ دیگر ممالک سے اضافہ ہوا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نومبر میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا مجموعی حجم 3 ارب 18 کروڑ 90 لاکھ ڈالر رہا۔ امریکہ سے ترسیلات میں 7 فیصد کمی واقع ہوئی جبکہ دیگر ممالک سے مجموعی طور پر 21 فیصد اضافہ ہوا۔
اکتوبر میں کل ترسیلات زر 3 ارب 4 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تھیں۔ نومبر میں برطانیہ سے آنے والی ترسیلات میں 8 فیصد اضافہ ہوا جبکہ یورپی یونین سے 19 فیصد اور جی سی سی ممالک سے 4 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔
سعودی عرب سے ترسیلات میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ ترسیلات زر کا یہ اضافہ اقتصادی استحکام کے لیے اہم ہے۔














