پمز ہسپتال کی ڈاکٹرز ٹیم کا اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا طبی معائنہ

پمز ہسپتال کی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راولپنڈی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پمز ہسپتال کی پانچ رکنی ڈاکٹرز کی ٹیم اڈیالہ جیل پہنچی جہاں انہوں نے بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ کیا۔

ڈاکٹرز کی اس ٹیم میں جنرل فزیشن ڈاکٹر علی عارف، جنرل سرجن ڈاکٹر طارق عبداللہ، ماہر پتھالوجی ڈاکٹر سمن وقار، ماہر ڈرمٹالوجی ڈاکٹر مبشر اور لیب ٹیکنیشن نعمان اقبال شامل تھے۔

اڈیالہ جیل حکام نے بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے کے لیے پمز ہسپتال کو باقاعدہ خط لکھا تھا۔

دیگر متعلقہ خبریں