ای سی سی اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) کا اجلاس آج منعقد ہو رہا ہے، جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
اجلاس میں اوورسیز مارکیٹنگ کمپنیوں اور ڈیلرز کے منافع مارجن میں اضافہ کیے جانے کی توقع ہے، جو قومی افراطِ زر کی بنیاد پر ہوگا۔ یہ اضافہ 2023-24 اور 2024-25 کے افراطِ زر کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔
پیٹرولیم ڈویژن نے او ایم سیز اور ڈیلرز کے مارجن میں نظرثانی کے لیے ایک سمری ای سی سی کو جمع کرائی تھی، جس پر 6 ستمبر 2025 کو ہونے والے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا تھا۔
ای سی سی کے آئندہ اجلاس میں حتمی منظوری دی جائے گی، جس کے بعد پیٹرول کی قیمت میں معمولی اضافہ ممکن ہے۔














