درگاہ شاہ عبدالطیف بھٹائی میں چوری، چاندی غائب

مٹیاری میں حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر چوری، چاندی چوری کر لی گئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

مٹیاری: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ کے ضلع مٹیاری میں واقع حضرت شاہ عبدالطیف بھٹائی کے مزار پر چوری کی واردات پیش آئی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ چوروں نے مزار کے گیٹ کو نقصان پہنچا کر اندر داخل ہوکر چاندی چوری کی۔

پولیس نے مزید کہا ہے کہ سی سی ٹی وی ویڈیو کے ذریعے ملزمان کی شناخت کی کوشش جاری ہے۔

شاہ عبدالطیف بھٹائی کا مزار سندھ میں اہم مذہبی مقام ہے جہاں روزانہ بڑی تعداد میں زائرین آتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں