برطانیہ میں انگریزی امتحان میں ناکام تارکین وطن کو ویزے دینے کا انکشاف

برطانیہ میں 80 ہزار امیدواروں کو غلط نتائج ملنے اور انگریزی امتحان میں ناکام تارکین وطن کو ویزے جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانیہ میں انگریزی کے امتحان میں ناکام ہونے کے باوجود ہزاروں تارکین وطن کو ویزے جاری کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اطلاعات کے مطابق انٹرنیشنل انگلش لینگویج ٹیسٹنگ سسٹم (IELTS) کے امتحان میں 80 ہزار امیدواروں کو غلط نتائج ملے۔

چین، بنگلہ دیش اور ویت نام میں دھوکہ دہی کے شواہد ملے ہیں، جہاں لیک شدہ پرچوں کی فروخت سے غیرمستحق امیدوار پاس قرار پائے۔

کنزرویٹو پارٹی نے مطالبہ کیا ہے کہ غلط پاسنگ مارکس لینے والے افراد کو ملک بدر کیا جائے۔

تاہم، حکومت کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور مستقبل میں سخت اقدامات کیے جائیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں