گوگل میپس کے کارآمد فیچرز جیسے ٹائم لائن اور گلانس ایبل ڈائریکشنز، صارفین کو راستے اور مقامات کی بہترین معلومات فراہم کرتے ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) گوگل میپس کا استعمال عموماً راستے معلوم کرنے کے لیے ہوتا ہے، لیکن اس میں کئی کارآمد فیچرز بھی موجود ہیں جو صارفین کو اردگرد کی دنیا کے بارے میں بہت کچھ بتا سکتے ہیں۔ گوگل میپس کے ذریعے آپ مقامی کاروباری اداروں کی تفصیلات، رئیل ٹائم ٹریفک ڈیٹا اور دیگر معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
گوگل میپس میں آپ اپنے پسندیدہ مقامات کو سیو اور اسٹار کرسکتے ہیں تاکہ دوبارہ ان تک رسائی حاصل ہو سکے۔ اس مقصد کے لیے گوگل میپس ایپ اوپن کریں اور سرچ بار میں ‘سلیکٹ مور’ کے ذریعے اضافی آپشنز کھولیں۔ وہاں ‘اسٹارڈ پلیسز’ کا آپشن نظر آئے گا جس پر کلک کر کے اپنے پسندیدہ مقامات دیکھ سکتے ہیں۔
گوگل میپس کی ٹائم لائن فیچر کے ذریعے آپ ان مقامات کو دیکھ سکتے ہیں جہاں ماضی میں جاچکے ہیں۔ یہ فیچر خودکار طور پر ان راستوں کو محفوظ کرتا ہے جہاں آپ جا چکے ہوتے ہیں، اور یہ اس وقت کارآمد ہوتا ہے جب فون گم ہو جائے یا ڈیوائس اپ گریڈ کریں۔
گوگل میپس میں مختلف انٹرایکٹیو یوزر انٹرفیس شامل ہوتے ہیں جن میں علاقوں کا متعدد لیئرز پر مشتمل ویو ہوتا ہے، جیسے سبز رنگ میدان یا جنگلات کے لیے اور نیلا رنگ پانی سے متعلق ہوتا ہے۔
گوگل میپس کا گلانس ایبل ڈائریکشنز فیچر نیوی گیشن کو سسٹم نوٹیفکیشنز کے ذریعے لاک اسکرین پر دکھاتا ہے اور راستے میں تبدیلی پر روٹ کو خودکار طور پر اپ ڈیٹ کرتا ہے۔ یہ فیچر چہل قدمی کے ساتھ ساتھ گاڑی یا موٹرسائیکل چلانے کے دوران بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔















