وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری سے امریکی سفیر کی ملاقات

وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے امریکی سفیر کے ساتھ بجلی شعبے میں تعاون پر گفتگو کی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس احمد خان لغاری نے امریکی قائم مقام سفیر نیٹلی بیکر کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں پاک امریکہ بجلی کے شعبے میں اصلاحات اور سرمایہ کاری پر بات چیت ہوئی۔ دونوں رہنماؤں نے بجلی کے شعبے میں مزید تعاون پر اتفاق کیا۔

نیٹلی بیکر نے پاور سیکٹر میں جاری اصلاحات کی تعریف کی جبکہ اویس لغاری نے امریکی سفیر کو پاکستان کے صنعتی اور زراعتی بجلی پیکج کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے امریکہ سے آئی ایم ایف اور دیگر ڈیویلپمنٹ پارٹنرز کے ساتھ بجلی شعبے میں معاونت کی درخواست کی۔

اویس لغاری نے امریکی سرمایہ کاروں کو ترسیلی نظام میں سرمایہ کاری کی دعوت دی اور کراس سبسڈی کے بوجھ کے تدارک کا جائزہ لیا۔ نیٹلی بیکر نے توانائی شعبے کی شفافیت اور پائیداری کے حکومتی عزم کی تعریف کی۔

دیگر متعلقہ خبریں