جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے سے خوف و ہراس، سونامی کی وارننگ جاری۔
ٹوکیو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جاپان میں 7.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے۔
شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور ہر طرف افراتفری مچ گئی ہے۔ زلزلے کے بعد 3 میٹر بلند سونامی کی توقع کی جارہی ہے۔
زلزلے کی وجہ زمین کی تہہ کی تین بڑی پلیٹوں کی حرکت ہے۔ ماہرین کے مطابق یوریشین، انڈین اور اریبئین پلیٹس زیر زمین حرارت کے جمع ہونے پر سرکتی ہیں، جس سے زمین ہلتی ہے اور زلزلہ آتا ہے۔
زلزلے کی لہریں دائرے کی شکل میں پھیلتی ہیں اور فالٹ زون میں ٹیکٹونک پلیٹوں کی حرکت کے باعث وقوع پذیر ہوتی ہیں۔
چین اور انڈونیشیا میں بھی حالیہ زلزلے رپورٹ ہوئے ہیں، جن کی شدت 6.1 اور 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔ انڈونیشیا میں سونامی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔













