کراچی میں ہر یوسی کو گٹر کے ڈھکن و اسٹریٹ لائٹس کے لیے ماہانہ امداد دینے کا اعلان

کراچی میں مین ہول کورز اور اسٹریٹ لائٹس کی مرمت کے لیے ہر یوسی کو ماہانہ ایک لاکھ روپے دیے جائیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مین ہول کورز اور اسٹریٹ لائٹس کی مرمت کے لیے ہر یونین کمیٹی کو ماہانہ ایک لاکھ روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان نیپا سانحے کے بعد کیا گیا، جس کے تحت ہر یوسی کو پہلے سے ملنے والی پانچ لاکھ روپے کی رقم کے علاوہ یہ نئی امداد فراہم کی جائے گی۔

میئر مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونین کمیٹیوں کو پہلے ہی پانچ لاکھ روپے دیے جاتے تھے، لیکن کئی علاقوں نے شکایت کی کہ یہ رقم ناکافی ہے اور تنخواہوں میں خرچ ہو جاتی ہے۔ سندھ حکومت کی جانب سے اب یہ رقم بڑھا کر بارہ لاکھ روپے کی گئی ہے تاکہ معمولی مسائل بہتر انداز میں حل کیے جا سکیں۔

مرتضیٰ وہاب نے مزید کہا کہ نیپا سانحے کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہر یونین کمیٹی کو ہر ماہ ایک لاکھ روپے کی اضافی رقم دی جائے گی، جو صرف گٹر کے ڈھکنوں اور اسٹریٹ لائٹس کی مرمت کے لیے مختص ہوگی۔ یہ رقم دسمبر سے جاری کی جائے گی۔

دیگر متعلقہ خبریں