بلڈ پریشر کو کم کرنے والی 18 غذاؤں کی فہرست جاری

ہائی بلڈ پریشر کو قدرتی طور پر کم کرنے والی غذائیں دل کی صحت کو بہتر بناتی ہیں اور امراض قلب کے خطرے کو کم کرتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ہائی بلڈ پریشر دل کی بیماریوں اور فالج جیسے مہلک امراض کے خطرے کو بڑھاتا ہے۔ تاہم، کچھ غذائیں اس مرض کو کنٹرول کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔

سیب، سرسوں کا ساگ، ترش پھل جیسے لیموں، گریپ فروٹ اور مالٹے دل کی صحت کے لیے مفید ہیں اور بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں۔

پوٹاشیم سے بھرپور کیلوں کا استعمال اضافی نمکیات کو خارج کرتا ہے، جبکہ بلیو بیریز اور انار کا جوس بھی خون کی شریانوں کے افعال کو بہتر بنا کر بلڈ پریشر کو کم کرتا ہے۔

اخروٹ، بادام، پستے اور مچھلی میں موجود غذائی اجزا بلڈ پریشر کو مستحکم کرنے میں مدد دیتے ہیں۔

لہسن، ادرک، پھلیاں اور ٹماٹر کے استعمال سے بھی بلڈ پریشر کی سطح میں کمی آتی ہے۔

یہ غذائیں امراض قلب کے خطرے کو کم کرنے میں مددگار ہیں اور صحت مند زندگی کی راہ ہموار کرتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں