میٹا کے اسمارٹ گلاسز 2027 میں متوقع طور پر متعارف کیے جائیں گے

میٹا کے اسمارٹ گلاسز، جو اسمارٹ فونز کے متبادل کے طور پر تیار ہو رہے ہیں، 2027 میں متعارف کیے جائیں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کیلیفورنیا: (رائیٹ ناوٴ نیوز) میٹا طویل عرصے سے اسمارٹ فونز کے متبادل کے طور پر اگیومینٹڈ رئیلٹی (اے آر) پر مبنی اسمارٹ گلاسز کی تیاری کر رہا ہے، لیکن ان کی متعارفیت 2027 سے قبل ممکن نہیں۔

رپورٹ کے مطابق، فونیکس کے کوڈ نیم سے تیار کیے جانے والے مکسڈ رئیلٹی گلاسز کو پہلے 2026 کی دوسری ششماہی میں متعارف کرانے کا منصوبہ تھا، لیکن اب یہ 2027 کی پہلی ششماہی میں پیش کیے جائیں گے۔

میٹا پہلے ہی ورچوئل رئیلٹی ہیڈ سیٹس اور رے بین اسمارٹ گلاسز فروخت کر رہا ہے، لیکن یہ مکسڈ رئیلٹی گلاسز مختلف ہوں گے۔ مارک زکربرگ نے معیاری بنانے کے لیے ان کی پیشکش میں تاخیر کی۔

2023 کی ایک رپورٹ میں بھی بتایا گیا تھا کہ میٹا 2027 میں پہلے اے آر گلاسز فروخت کے لیے پیش کرے گا۔ جولائی 2024 میں مارک زکربرگ نے پیشگوئی کی تھی کہ مستقبل میں ہر فرد کے پاس اے آئی ٹیکنالوجی سے لیس اسمارٹ گلاسز ہوں گے، جو اسمارٹ فونز کا متبادل بن سکتے ہیں۔

یاد رہے کہ میٹا نے 2021 میں اپنے اولین اسمارٹ گلاسز Ray Bans کے اشتراک سے تیار کیے تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں