نیتن یاہو نے کرپشن مقدمات کے بدلے سیاست چھوڑنے سے انکار کیا، اسرائیلی عوام کا معافی دینے پر ملا جلا ردعمل۔
یروشلم: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی وزیرِاعظم بنیامین نیتن یاہو نے کرپشن مقدمات میں معافی کے بدلے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے سے انکار کر دیا ہے۔
نیتن یاہو نے جرمن چانسلر فریڈرک مرز کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ وہ نہ تو پلی بارگین کریں گے اور نہ ہی سیاست کو خیرباد کہیں گے۔
اسرائیلی اپوزیشن نے صدر پر دباؤ ڈالا تھا کہ نیتن یاہو کو سیاست چھوڑنے کی شرط پر معافی دی جائے، جبکہ نیتن یاہو نے اپوزیشن پر طنز کیا کہ میرے سیاسی مستقبل کا فیصلہ عوام کریں گے۔
نیتن یاہو پر 2020 سے رشوت، دھوکا دہی اور اعتماد شکنی کے الزامات ہیں، تاہم اسرائیل حماس جنگ کے بعد مقدمات کی سماعت تعطل کا شکار ہے۔
نیتن یاہو کی معافی کی درخواست پر صدر کو فیصلے میں کئی ہفتے یا مہینے لگ سکتے ہیں، جبکہ عوامی سروے میں 53.2 فیصد افراد نے نیتن یاہو کو معافی دینے کی مخالفت کی۔












