وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دینے کا اعلان کیا ہے۔ انکم ٹیکس میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے اور ٹیکس محصولات میں بہتری آ رہی ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیرخزانہ محمد اورنگزیب نے اعلان کیا ہے کہ چھوٹے کسانوں کو سبسڈی فراہم کی جائے گی اور اسٹیٹ بینک سمیت دیگر بینکوں کو اس حوالے سے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ انہوں نے قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کے جواب میں بتایا کہ انکم ٹیکس میں 28 فیصد اضافہ ہوا ہے اور موجودہ اصلاحات کے بعد معیشت میں بہتری آ رہی ہے۔
محمد اورنگزیب نے کہا کہ کم اور متوسط آمدن والا طبقہ معیشت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ری ٹیلرز اور ہول سیلرز سے 198 ارب روپے ٹیکس اکٹھا کیا گیا ہے اور ٹیکس محصولات میں اضافے کے لیے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے۔ تمباکو کے شعبے میں بھی ٹیکس محصولات میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مجموعی طور پر 27 فیصد ریونیو وصولی میں اضافہ ہوا ہے اور اس سال ٹیکسٹ ٹو جی ڈی پی شرح 11 فیصد ہو جائے گی۔ ایف بی آر اصلاحات کی وجہ سے ریونیو وصولی میں بہتری آ رہی ہے۔ وزیرخزانہ نے سعودی ہم منصب سے ملاقات کے بعد کہا کہ ٹیکس کی بنیاد بڑھائی جا رہی ہے اور سیمنٹ و شوگر انڈسٹری پر بھی خاص توجہ دی جا رہی ہے۔














