خلیل الرحمان قمر نے نعمان اعجاز سے نفرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کی ناراضگی کا مرکز نعمان اعجاز ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف ڈرامہ نویس خلیل الرحمان قمر نے ایک حالیہ ٹی وی شو میں کہا ہے کہ وہ نعمان اعجاز سے نہ صرف ناراض ہیں بلکہ نفرت کرتے ہیں۔
خلیل الرحمان قمر سے ان کے غصے اور اختلافِ رائے کے بارے میں سوالات کیے گئے، جس پر انہوں نے واضح طور پر کہا کہ ان کی ناراضگی کا مرکز نعمان اعجاز ہے۔
خلیل الرحمان نے ماہِرا خان کے ساتھ اختلافات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ معاف کر دیتے ہیں لیکن بھولتے نہیں، جبکہ نعمان اعجاز کے معاملے میں ان کا رویہ مختلف ہے۔
خلیل الرحمان اور ماہرہ خان کے تعلقات میں تلخی اُس وقت بڑھی جب ماہرہ خان نے 2020 میں ایک ٹویٹ کے ذریعے خلیل الرحمان کے ماروی سرمد کے خلاف سخت الفاظ کی مذمت کی تھی۔















