جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ جج کا حلف اٹھا لیا

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ جج کا حلف اٹھایا، تقریب میں اہم ججز و دیگر شخصیات شریک ہوئیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف اٹھا لیا ہے۔ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ان سے حلف لیا۔

حلف برداری کی تقریب میں سپریم کورٹ کے ججز، اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سرفراز ڈوگر، جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس بابر ستار، جسٹس طارق جہانگیری، جسٹس سردار اعجاز اسحاق سمیت دیگر ججز بھی موجود تھے۔

تقریب میں وفاقی آئینی عدالت کے جج جسٹس کے کے آغا، فیڈرل شرعی عدالت کے چیف جسٹس اقبال حمید الرحمان اور جوڈیشل کمیشن کے رکن ایڈووکیٹ احسن بھون نے بھی شرکت کی۔

سپریم کورٹ کے افسران، اسٹاف، لاء افسران اور دیگر معززین بھی حلف برداری کی تقریب میں شریک ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں