شکیب الحسن نے غیر قانونی ایکشن کے ساتھ بولنگ کا اعتراف کیا، 2024 میں انگلش کاؤنٹی کے دوران انہیں معطل کیا گیا تھا۔
ڈھاکہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بنگلا دیش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور آل راؤنڈر شکیب الحسن نے جان بوجھ کر غیر قانونی ایکشن کے ساتھ بولنگ کرنے کا اعتراف کیا ہے۔ 2024 میں انگلش کاؤنٹی کے دوران ان کا بولنگ ایکشن غیر قانونی قرار دیا گیا تھا جس پر انہیں معطل کر دیا گیا۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انہوں نے سرے کی جانب سے سمر سیٹ کے خلاف میچ میں 70 سے زائد اوورز کیے تھے جو ان کے لیے غیر معمولی تھا۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے خلاف بیک ٹو بیک ٹیسٹ میچز کے بعد وہ کافی تھک چکے تھے اور غیر قانونی ایکشن کا استعمال کیا۔
شکیب الحسن نے کہا کہ انہیں امید تھی کہ امپائر انہیں وارننگ دیں گے مگر ایسا نہ ہوا۔ رپورٹ کیے جانے پر انہوں نے شکایت نہیں کی اور بعد میں ٹیسٹ کلیئر کر لیا۔ رواں برس کے آغاز میں تیسرے ٹیسٹ کے بعد انہیں بولنگ کے لیے کلیئر قرار دیا گیا۔















