پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس پر فوری عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد

لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس پر فوری عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کر دی، حکومت سے جواب طلب۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب موٹر وہیکل آرڈیننس 2025 پر فوری عملدرآمد روکنے کی استدعا مسترد کر دی ہے۔ عدالت نے پنجاب حکومت سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں میں جواب طلب کر لیا ہے۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس فاروق حیدر نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، جس میں انہوں نے آرڈیننس کے تحت جرمانوں میں اضافے پر اعتراض کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں پر بھاری جرمانے اور مقدمات عائد کیے جا رہے ہیں۔

ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے عدالت سے درخواست کی کہ پارلیمنٹ کی موجودگی میں آرڈیننس جاری نہیں کیا جا سکتا، لہذا اسے غیر آئینی قرار دیا جائے اور اس پر فوری عملدرآمد روکا جائے۔

عدالت نے پنجاب حکومت سے دو ہفتوں میں جواب طلب کیا ہے اور کہا کہ فریقین کے جواب کے بعد عملدرآمد روکنے کا فیصلہ کیا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں