اسموگ سے بچاؤ کی ایڈوائزری، عوام کو احتیاطی تدابیر کی ہدایت

اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی اسموگ کے باعث ضلعی محکمہ صحت نے عوام کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی فضائی آلودگی اور اسموگ کے اثرات کے پیش نظر ضلعی محکمہ صحت نے ایڈوائزری جاری کی ہے۔ اس ایڈوائزری میں سانس، دل اور آنکھوں کے امراض کے بڑھنے کے خدشات ظاہر کیے گئے ہیں اور بچوں، بزرگوں اور دائمی مریضوں کو خصوصی احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ضلعی محکمہ صحت کے مطابق شہریوں کو غیر ضروری بیرونی سرگرمیوں سے پرہیز کرنا چاہیے اور اسموگ کے دوران کھڑکیاں اور دروازے بند رکھنے کی سفارش کی گئی ہے۔ ایڈوائزری میں دھوئیں سے بچاؤ کے لیے ماسک کے استعمال پر زور دیا گیا ہے اور آنکھوں میں جلن کی صورت میں صاف پانی سے دھونے کی ہدایت بھی شامل ہے۔

محکمہ صحت نے عوام کو سانس میں دشواری یا شدید علامات کی صورت میں فوری طور پر طبی امداد حاصل کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ اس کے علاوہ، اسموگ کے اوقات میں ٹریفک اور گاڑیوں کے استعمال کو کم کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں