پنجاب میں سموگ کے باعث لاہور دوبارہ آلودہ ترین شہر

پنجاب کے شہروں میں سموگ کی شدت برقرار، لاہور دوبارہ آلودہ ترین شہر بن گیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ اور فضائی آلودگی برقرار ہے، جس کے نتیجے میں لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دوبارہ پہلے نمبر پر آ گیا ہے۔

ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور میں آلودگی کی سطح 408 تک پہنچ گئی ہے جبکہ فیصل آباد میں یہ 507، گوجرانوالہ میں 372 اور رحیم یار خان میں 357 ریکارڈ کی گئی ہے۔

طبی ماہرین نے شہریوں کو ماسک پہننے اور دیگر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے تاکہ فضائی آلودگی کے ممکنہ نقصانات سے بچا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں