امریکا نے 55 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا

ایران نے تصدیق کی کہ امریکا نے 55 ایرانی شہریوں کو ملک بدر کر دیا ہے، یہ اقدام صدر ٹرمپ کی امیگریشن کریک ڈاؤن پالیسی کا حصہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران نے تصدیق کی ہے کہ امریکا نے 55 ایرانی شہریوں کو گرفتار کرنے کے بعد ملک بدر کر دیا ہے۔ ایرانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ یہ شہری جلد ایران پہنچیں گے۔

ایرانی حکام کے مطابق یہ بے دخلی صدر ٹرمپ کی امیگریشن کریک ڈاؤن پالیسی کے تحت ہوئی ہے، جو ایرانی شہریوں کی دوسری بے دخلی ہے۔ ستمبر میں امریکا نے 400 ایرانیوں کی شناخت کی تھی جنہیں ملک بدر کیا جانا تھا۔

قبل ازیں امریکا سے ملک بدر کیے گئے 120 ایرانی شہری دوحہ سے براستہ تہران پہنچے تھے۔ ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے امریکی اقدام پر تنقید کرتے ہوئے فٹبال ورلڈ کپ 2026 کی قرعہ اندازی کے لیے ایرانی ٹیم کے وفد کو ویزہ نہ جاری کرنے پر بھی امریکا کو ہدف تنقید بنایا۔

دیگر متعلقہ خبریں