اسلام آباد میں اسموگ کا خطرہ، وزارت صحت کی ایڈوائزری جاری

وزارت قومی صحت نے اسلام آباد کے شہریوں کو اسموگ کے بڑھتے خطرات پر احتیاطی تدابیر کی ایڈوائزری جاری کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزارت قومی صحت نے اسلام آباد کے شہریوں کے لیے اسموگ سے متعلق ایڈوائزری جاری کر دی ہے، جس میں فضائی آلودگی کے بڑھتے خدشات پر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

اسلام آباد میں خشک سردی کے دوران اسموگ کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر وزارت صحت نے خبردار کیا ہے کہ فضائی آلودگی صحت عامہ کے لیے سنگین خطرہ بن سکتی ہے۔ خاص طور پر بچے، بوڑھے اور دائمی امراض کے شکار افراد کو زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔

ایڈوائزری میں شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ شدید اسموگ کے دوران سانس، دل اور آنکھوں کی بیماریوں کے خطرات بڑھ سکتے ہیں، لہذا غیر ضروری طور پر باہر نہ نکلیں، کھڑکیاں دروازے بند رکھیں اور فضائی آلودگی والے علاقوں سے دور رہیں۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ لکڑی یا کوڑا جلانے سے اجتناب کریں اور اسموگ کے دوران ماسک پہن کر نکلیں۔ سانس کی تکلیف یا سینے میں درد ہونے پر فوری معالج سے رجوع کریں۔

وزارت نے دمہ اور سانس کے مریضوں کو ادویات ساتھ رکھنے اور پانی کا زیادہ استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے۔ شہریوں کو حکومت کے ساتھ فضائی آلودگی میں کمی کے اقدامات میں شامل ہونے کی درخواست کی گئی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں