کراچی میں کم عمر بچے کے بس چلانے پر بس مالک کو 50 ہزار روپے کا چالان بھیجا گیا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی کے ڈی ایچ اے علاقے میں کم عمر بچے کے بس چلانے پر حکام نے سخت کارروائی کرتے ہوئے بس مالک کو 50 ہزار روپے کا ای چالان بھیجا۔ یہ واقعہ ڈیفنس کے علاقے میں پیش آیا جہاں 11 سے 12 سال کے بچے کی بس چلانے کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔
ٹریفک پولیس نے میڈیا پر وائرل ویڈیوز اور تصاویر کا نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر کارروائی کی اور بس مالک کو چالان بھیج دیا۔ پولیس نے تصاویر کی مدد سے بس کا نمبر معلوم کر کے جرمانہ عائد کیا۔
کراچی میں اس سے قبل ڈمپر مالک کو بھی ایک لاکھ روپے کا بڑا چالان جاری کیا گیا تھا، جبکہ یہ واقعہ شہر میں دوسرا بڑا چالان ہے۔















