مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس ہوگی،فیصل واوڈا کا بیان

فیصل واوڈا نے پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہونے کا دعویٰ کیا، سیاسی جماعتوں میں نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ اگر مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس ہوگی، اب ایک انچ بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، رگڑ دیں گے۔

فیصل واوڈا نےٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم ہوچکی ہے، یہ اقتدار اور پیسے کی جنگ کر رہے ہیں، انہیں ملک سے محبت نہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ سارا جھگڑا سیاستدانوں کے آپس کا ہے، اب برداشت نہیں کیا جائے گا، مائنس ون نہیں تو پی ٹی آئی پوری مائنس۔

فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس کے بعد بہت سارے لوگ سرنڈر کرچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہنوں نے ان کی کمزوری بتا دی ہے کہ اگر کوئی بانی سے نہ ملے تو وہ فرسٹریٹڈ ہو جاتے ہیں۔

مصطفیٰ نواز کھوکھر نے پروگرام میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کو نیشنل ڈائیلاگ کی ضرورت ہے تاکہ ملک میں تقسیم ختم ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں راستہ ہمیشہ ڈائیلاگ کے ذریعے نکلتا ہے، اور پی ٹی آئی کو جتنی سختی برداشت کرنی تھی وہ کر چکی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا تھا کہ ریاست پاکستان سے بڑھ کر کچھ نہیں، اور وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ پی ٹی آئی کو جیل ملاقات کی اجازت نہیں ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں