سکیورٹی معاملات میں غیرسنجیدگی کا الزام درست نہیں، پالیسیاں تبدیل کریں۔سہیل آفریدی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے سکیورٹی پالیسیوں پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پر سنجیدگی نہ برتنے کا الزام درست نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پر سکیورٹی معاملات میں سنجیدگی نہ برتنے کا الزام درست نہیں، آپ اپنی پالیسیاں تبدیل کریں۔

پشاور میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں گورننس کی بدولت عوام نے تیسری بار منتخب کیا جبکہ گورننس وہاں نہیں جہاں آئی ایم ایف نے چارج شیٹ دی ہے۔ پشاور کے لیے 100 ارب روپے کا پیکج لا رہے ہیں جس میں میڈیکل کمپلیکس، انڈر پاسسز اور فلائی اوورز شامل ہیں۔

وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ ایلیٹ مافیا نے عوام کے ٹیکس کے پیسے چرائے اور ہم اس کو کھانے نہیں دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پالیسی وہی ہوگی جو عوام چاہیں گے، قبائلی عوام نے ترقی کے لیے قربانیاں دی ہیں۔

اسد قیصر نے آئینی ترامیم کے ذریعے عدالتوں کو محکوم بنانے پر تنقید کی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ افغانستان کے ساتھ امن کو موقع دیا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں